پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائے گا

Published on July 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

لندن(یو این پی)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ۔20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم میں کھیلا جائےگا،اسکواڈ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری کے لیے جمعرات سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان8 سے 20 جولائی تک تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 18 جولائی کو لیڈز جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 20جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کریں گے ،انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل راﺅنڈر بین سٹوکس کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے اس سے قبل کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog