کوٹلی کے مختلف سیکٹرز مےں بھارتی افواج کی شہری آبادی پر گولہ باری

Published on April 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

کوٹلی (یو این پی)گوئی ،نکےال اور تتہ پانی سیکٹرز مےں بھارتی گولہ باری کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔بھارتی گولہ باری سے 1خاتون سمیت 3افراد ززخمی ،زخمےوں کو قریبی طبی مراکز مےں منتقل کر دیا گیا۔پاک فوج نے دشمن کے ٹھکانوںکو تاک کر نشانہ بنا کر نہتے شہریوں پر بارود برساتی گنوں کے منہ بند کر دیے۔تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے مختلف سیکٹرز مےں بھارتی افواج کی شہری آبادی پر گولہ باری کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1خاتوں سمیت 3افراد زخمی ہوئے ،گوئی سیکٹر مےں الف دین ولد فیروز دین ساکن کھٹار ،تتہ پانی سیکٹر مےں محمد شریف ولد سلام دین ساکن مدار پور اور نکےال سیکٹر مےں ناہید اختر زوجہ محمد رےاست شامل ہیں ۔زخمیوں کو قریبی طبی مراکز مےں داخل کر وا دےا ۔پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بارود برساتی گنوں کے منہ بند کر دیے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے اقوامِ عالم سے بھارتی جارحیت اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme