پاکستان میں وبائی صورتحال پیچیدہ، کورونا وائرس وبا میں مبتلا مریض بڑھنے لگے

Published on April 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

کراچی(یواین پی) ملک بھر میں روز بروز کورونا وائرس میں مبتلا شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 6919 ہو چکی ہے۔گزشتی چوبیس گھنٹوں کے دوران 141 نئے کیس سامنے آئے، 4 اموات ہوئیں جبکہ 5540 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 78979 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وبا سے اموات کی تعداد 128 ہو چکی ہے جبکہ 1645 شہری مکمل صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں 2008، صوبہ پنجاب میں 3291، اسلام آباد میں 145، بلوچستان میں 280، خیبر پختونخوا میں 912، آزاد کشمیر میں 46 جبکہ گلگت بلتستان میں 237 شہری اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔شرح اموات کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 45، صوبہ پنجاب میں 34، اسلام آباد میں 1، صوبہ بلوچستان میں 3، خیبر پختونخوا میں 42، گلگت بلتستان میں 3 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم آزاد کشمیر سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 58 فیصد کیسز مقامی طور پر ایک دوسرے میں منتقل ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز میں سے 42 فیصد کیسز کی ٹریول ہسٹری ہے جبکہ 58 فیصد کیسز ایسے ہیں جو مقامی طور پر ایک شخص سے دوسرے شخص میں وائرس منتقل ہوا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme