وزیر اعظم مستعفی نہیں ہوں گے ، عمران خان کو اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا ‘چوہدری اعتزاز احسن

Published on October 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

44
لاہور۔۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مستعفی نہیں ہوں گے اس لئے عمران خان کو اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا ، وہ پیر کے روزلاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اچھی مہمان ہے کبھی آتی اور کبھی چلی جاتی ہے، ایم کیو ایم سندھ حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مڈٹرم انتخابات ہوں گے نہ دور دور تک مارشل لاء کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسے کے بعد طاہر القادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں چند ہزار لوگوں کو لاکھوں کا مجمہ کہتے رہے۔ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ ق خیموں کی جماعت ہے انکا اپنا کوئی ووٹر نہیں۔ طاہر القادری کہتے تھے کہ اگست کے آخر تک حکومت چلی جائے گی، شیخ رشید کہتے تھے کہ بڑی عید سے قبل قربانی ہو گی۔ کہا جا تا تھا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم ہو گی مگر کام کسی کی خواہش پر نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو بچا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme