کیون پیٹرسن ایک بار پھر پی ایس ایل میں نظر آئیں گے

Published on April 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

لاہور (یواین پی) معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی، کیون پیٹرسن بھی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے میڈیا سے وڈیو لنک گفتگو میں کہا کہ معروف آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کر اگلے سال پی ایس ایل میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ندیم عمر کے مطابق انھوں نے 38 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو اصرار کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جبری طور پر واپس لینے پر مجبور کیا ہے، اگلے برس پی ایس ایل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرنے والے شین واٹسن نے اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی اب وہ وہ آئندہ برس بھی لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes