نوجوان ملک کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: پروفیسر زکریا ذاکر

Published on April 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

علامہ اقبال امید کے شاعر تھے، انہوں نے نوجوانوں کو قیادت کا سبق دیا: وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی
اوکاڑہ (یواین پی )پاکستان کے پڑھے لکھے نوجوان ملک کو درپیش معاشرتی اور معاشی بحران کے حل کے لیے عوام کو حفظان صحت کی آگہی دے کر اور حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی عملداری میں تعاون کر کے ایک کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے عظیم فلسفی اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم وفات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوںکو ہمیشہ قیادت اور امامت کو درس دیا کیونکہ انہیں اس بات کا یقین تھا کہ مستقبل نوجوان نسل سے ہی جڑا ہوا ہے۔ پروفیسر زکریا نے بتایا کہ علامہ اقبال امید کے شاعر تھے اور امید نوجوان نسل سے عبارت ہے۔ ہمیں نوجوانوں کی ان کے مثبت عزائم میں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور ان کو آگے بڑھنے کے منصفانہ مواقع فراہم کرنے چاہیے تاکہ وہ معاشرے میں قیادت کا کردار نبھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس لاک ڈاون کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نپٹنے کے لیے پاکستانی حکومت نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سامنے آئیں اور کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کریں۔وائس چانسلر نے یونیورسٹیوں کو بھی ترغیب دی کہ وہ نوجوان نسل کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار کریں اور اس سلسلے میں ڈگریاں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں پیشہ وارانہ تربیت اور کامیاب زندگی گزارنے کےلیے درکار صلاحیتوں سے بھی آراستہ کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy