پاکستان سرمایہ کاروں کےلئے بہترمستقبل کی ضمانت ،حکومت سرمایہ کاروں کی ہرممکن مدد کرےگی،عمران خان

Published on April 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاروں کےلئے بہترمستقبل کی ضمانت ہے،میری حکومت سرمایہ کاروں کی ہرممکن مدد کرےگی۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان چین سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں چینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ ملک ہے ،پاکستان میں چین کے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کابہترین وقت ہے، پاکستان چین کے سرمایہ کاروں کودرپیش رکاوٹیں دورکرے گا ،سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں،انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں چینی اپنی صنعتیں پاکستان میں لگائیں ،سرمایہ کاری کے راستے میں تمام رکاوٹوں کودورکریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اتنی آسان نہیں تھی جتنی اب ہے،انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاردوراندیش ہیں،چینی سرمایہ کارجانتے ہیں کونساملک ان کیلئے بہترہے۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان راہداری شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے ، جتنی تجارت اوررابطے ہونگے پاکستان اورچین میں تعلقات بڑھیں گے،ہم چین کی مددسے سائنس اورٹیکنالوجی کی شانداریونیورسٹی قائم کرناچاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چین میں بی آرآئی کےلئے دودن کاتجربہ بہت اچھارہا،بہت سے غیرملکی سربراہان سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی پوری دنیا کو متاثر کرے گی ،پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی سے مقابلے کیلئے بڑاقدم اٹھایاہے،5برسوں کے دوران پاکستان میں10ارب پودے لگائے جائینگے،انہوں نے کہا کہ موزمبیق اور فلپائن میں ماحولیاتی تبدیلی سے بڑی تباہی آئی ہے،تمام ملکوں میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق تشویش پائی گئی،خوشی ہے پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بڑی جدوجہدکی ہے ۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اب ہم افغانستان میں امن عمل سے گزررہے ہیں،امیدہے افغانستان میں جلدسیاسی مفاہمت ہوجائےگی، انہوں نے کہا کہ بھارت سے مہذب ہمسائیگی پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں،امید ہے بھارتی الیکشن جلدمکمل ہوجائیں گے،نئی آنے والی بھارتی حکومت سے مسائل پربات چیت ہوگی، مسئلہ کشمیرکاحل مذاکرات سے نکل سکتاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy