قومی کرکٹ ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی میں نمبرون پوزیشن چھن گئی

Published on May 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

لاہور(یو این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ سالانہ رینکنگ میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان 3 درجے تنزلی کے بعد چوتھے درجے پر آگیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سالانہ رینکنگ میں پاکستان کی جگہ آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن مل گئی ہے، انگلینڈ کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں ورلڈ چیمپیئن انگلینڈ کی ٹیم پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئی ہے، بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور جنوبی افریقا چوتھے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیاکی پانچویں اور پاکستان کی چھٹی پوزیشن ہے۔ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان سات ویں نمبر پر موجود ہے، آسٹریلوی ٹیم ٹیسٹ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینٍڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes