کراچی میں فائرنگ اور پرتشد د واقعات میں 5افراد جاں بحق

Published on August 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

55
کراچی۔۔۔کراچی میں ہفتہ کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار افراد نے درگاہ ناصر حسین شاہ پر فائرنگ کرد ی اور فرار ہوگئے، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں رضاکاروں نے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد نواز ، محمد یونس اور ذاکر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ڈرگ روڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت آصف ولد شکیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme