مکہ مکرمہ: رمضان کے مقدس مہینے میں ایک ہزار لیٹر شراب برآمد

Published on May 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

مکہ مکرمہ(یواین پی) دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مکہ مکرمہ مقدس ترین مقام ہے۔ اس شہر کی حُرمت اور پاکیزگی اُمتِ مُسلمہ کے لیے اپنی جانوں سے بھی زیادہ بڑھ کر ہے۔ اسی وجہ سے گناہگار سے گناہگار مسلمان بھی مکہ میں غلط اور خلاف شریعت اعمال سے گریز کرتا ہے۔ تاہم اِکا دُکا ایسے بدبخت بھی پائے جاتے ہیں، جو حرام کمائی کی خاطر اس شہر میں ایسی سیاہ کرتوتیں کرتے ہیں جن پر کوئی یقین نہیں کر سکتا۔سعودی ویب سائٹ سبق کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے الحسینیہ میں شراب کی ایک بھٹی پکڑی گئی ہے جسے چلانے والے تین غیر مُلکی بھی گرفتارکر لیے گئے ہیں۔ مکہ مکرمہ پولیس نے میونسپلٹی اور ادارہ امر بالمعروف کے اہلکاروں کے ہمراہ مِل کر ایک گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا، جس کے بارے میں کسی نے مخبری کی تھی کہ وہاں کوئی خلافِ قانون سرگرمی کی جا رہی ہے۔اس گیسٹ ہاؤس پر چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ دراصل یہاں پر شراب تیار کرنے کی بھٹی لگائی گئی تھی۔ جسے تین غیر مُلکی چلا رہے تھے۔اس موقع پر بھٹی سے ایک ہزار لیٹرسے زائد تیار شراب پکڑی گئی جو پلاسٹک کے بڑے بڑے87 ڈرموں میں رکھی گئی تھی، اور اسے عنقریب خفیہ طور پر فروخت کیا جانا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes