پیپلزپارٹی آج کا جلسہ دیکھ کر سندھ حکومت گرانے کا فیصلہ کرے گی

Published on December 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

کراچی(یواین پی) سینئر صحافی تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آج کا جلسہ دیکھ کر سندھ حکومت گرانے کا فیصلہ کرے گی،پی ڈی ایم کی تحریک ایسی اسٹیج میں داخل ہونے والی ہے جب ہر چیز ممکن ہوجائے گی،پچاس پچاس سال سے سیاست میں بیٹھی جماعتیں ہم جیسے صحافیوں کے سوالوں پر تو استعفے نہیں دیں گی، ان کو پتا ہے کب کھیلنا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد یکسو ہوکر بڑھے گا یا نہیں، اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا ، پیپلزپارٹی آج جلسے کو دیکھ کر سندھ حکومت گرانے کا فیصلہ کرے گی۔ استعفے دینا، حلف نہ لینا اور تحریک مختلف ہے، ایک اسٹیج ایسی ہوجائے گی جب پی ڈی ایم کیلئے ہر چیز ممکن ہوجائے گی۔کے پی کی جماعتوں اور کچھ دوسری جماعتوں نے استعفے دے دیے ہیں، لیکن استعفے اس کا حل نہیں ہے۔سینئر صحافی افتخار احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اگر استعفے دیتی ہے تو سینیٹ میں ان کی نمائندگی ختم ہوجائے گی ۔ استعفے دینا کوئی آسان کام نہیں ہے، ان کی 50، 50سال کی سیاسی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں، سیاسی جماعتیں ہمارے صحافیوں کے سوالوں پر تو استعفے نہیں دیں گی، ان کو پتا ہے کب اور کس موقعے پر استعفے دینے ہیں۔حکومت سیاسی بحران پیدا کررہی ہے، اگر استعفے ہوئے تو حکومت میں ضمنی الیکشن کی صلاحیت نہیں ہے،چوہدری غلام سرور نے بہت نقصان پہنچایا، کل کے جلسے میں اگر لوگ آگئے تو تحریک اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوجائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题