موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، سندھ ہائیکورٹ کی حکومت کو نظر ثانی کی ہدایت

Published on May 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

کراچی: (یواین پی) سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ، رکشا ٹیکسی بند ہے تو لوگ سفر کس طرح کریں گے؟سندھ ہائیکورٹ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت پر فوکل پرسن صوبائی محکمہ پولیس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے محکمہ داخلہ نے پابندی عائد کی ہے، مجبوراً عملدرآمد کر رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کو بھی ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ڈبل سواری پر پابندی سے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے اداروں پر بھی ڈبل سواری کی پابندی سے جرائم میں اضافہ ہو گیا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ صحافی ایک اہم طبقہ ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے پہلے حکومت کو سوچنا چاہیے تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题