محکمہ تعلیم اور ضلعی محکمہ لٹریسی ،این سی ایچ ڈی اور پلان پاکستان کے اشتراک سے لٹریسی کے عالمی دن کے موقع پہ واک

Published on September 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

Vehari
وہاڑی( یواین پی)محکمہ تعلیم اور ضلعی محکمہ لٹریسی ،این سی ایچ ڈی اور پلان پاکستان کے اشتراک سے لٹریسی کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایم اے آفس سے ماڈل ہائی سکول تک ایک واک کی گئی واک کی قیادت ای ڈی او ایجوکیشن مختار حسین چاون نے کی واک کے شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے واک میں این سی ایچ ڈی کے رفاقت علی ، پلان پاکستان کے نعیم سرگانہ ، لٹریسی آفیسر عامر رزاق،سینےئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکو ل جاوید باجوہ،ڈپٹی ہیڈماسٹر منیر احمد جوئیہ کے علاوہ سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبا شریک تھے بعدازاں ماڈل ہائی سکول میں لٹریسی سیمینار ہوا جس میں ای ڈی او ایجوکیشن مختار حسین چاون نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم انسان کی سوچ میں انقلاب پیدا کرتی ہے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو نکھارتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے لٹریسی سکولوں کے ذریعے ایسے افراد کو بھی تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جو کسی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کر سکے سیمینار سے ڈی او لٹریسی عامر رزاق، این سی ایچ ڈی کے جی ایم کاشف منظور، نعیم سرگانہ اور وی ٹی آئی کے پرنسپل میاں شہاب قریشی نے بھی خطاب کیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog