اوکاڑہ ، گذشتہ 6 ماہ کے دوران پرائس مجسٹر یٹس کی کار کردگی پنجاب میں سر فہرست

Published on May 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

گرانفروشوں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کو ایک کروڑ 47 لاکھ روپے جرمانہ
اوکاڑہ(یواین پی)ضلع اوکاڑہ میں گذشتہ 6 ماہ کے دوران پرائس مجسٹر یٹس کی کار کردگی پورے پنجاب میں سر فہرست ۔ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے اقدامات اور کاوشیں پورے پنجاب میں سر اہی گئیں۔احساس پروگرام کی طے شدہ ایس او پیز کے مطابق تمام مراحل میں کامیابی میں ضلع اوکاڑہ نہ صرف پورے پنجاب میں نمایاں رہا بلکہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور تمام محکموں کی مربوط کاوشوں کی صوبائی سطح پرتحسین ۔انسداد کرونا کے لئے ضلع کی سطح پر کی جانے والی کاوشوں اور اقدامات کی لاہور سمیت دیگر اضلاع نے تقلید کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گذشستہ 6 ماہ کے دوران یکم دسمبر 2019 سے لیکر اب تک پرائس مجسٹریٹس نے گرانفروشوں ،ذخیرہ اندوزوں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کو ایک کروڑ 47 لاکھ روپے جرمانہ کیا اور پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ضلع کے 38 پرائس مجسٹر یٹس نے 47 ہزار سے زائد چھاپے مارے اور بازاروں میںاشیاءکو مقررہ نرخوں پرفروخت کرانے اور حکومتی ہدایات پر عملد ر آمد کے سلسلہ میں اقدامات کئے اور پورے پنجاب میں دوسری پوزیشن حاصل کی ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے 7 ہزار ایکڑ سے زائد پپلی پہاڑ کے جنگل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سپرے کی اور یہ سپرے کرنے کا عمل 15 دن میں مکمل کیا گیا جبکہ نمف کنٹرول کرنے کے لئے 30 دن کی لگاتار کاوشوں کے ذریعے ٹڈی دل کے انڈے ،بچے تلف کیے گئے ضلع اوکاڑہ کی انتظامیہ محکمہ زراعت ،محکمہ جنگلات اور محکمہ ریو نیو کی مشترکہ کاروائیوں اور ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی ذاتی کاوشوں اور نگرانی کو اقوام متحدہ ،ڈی جی ایف اے او اور چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ذاتی طور پر سراہا ۔ضلع میں انسداد کورونا کے لئے اقدامات خصوصاََ ہسپتالوں میں آئسو لیشن وارڈز کے قیام سبزی منڈیوں میں آنے جانے والے لوگوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے ڈس انفیکٹ ٹنل کی تنصیب اور انڈر پاس پر گاڑیوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے سسٹم نصب کرنے کو نہ صرف پورے پاکستان میں سراہا گیا بلکہ پورے ملک میں سب سے پہلے اس سسٹم کو متعارف کرانے پر ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی عوامی حلقوں اور انتظامی سطح پر تحسین کی گئی اور لاہور سمیت دیگر اضلاع نے بھی ان کی پیر وی کی ہے۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا اور ضلع کی سطح پر تمام شعبوں کو اس انداز میں متحرک کیا گیا ہے کہ لوگوں کی سہولت اور آسانی سب سے مقدم رہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog