پاکستان جلد کورونا وباء پر قابو پا لے گا، ہر طرح کی ممکنہ معاونت کرینگے: چینی سفیر

Published on June 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) چین کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ پر قابو پانے کے اقدامات میں چین کی حکومت پاکستان کی ہر طرح کی ممکنہ معاونت کرے گی جبکہ پاکستان جلد وباء پر قابو پا لے گا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران حفیظ شیخ نے پاکستان میں کورونا وائرس کی وباءکے خلاف جاری جدوجہد کو کامیاب بنانے کے لئے چین کی حکومت کی طرف سے طبی آلات کی فراہمی اور کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج میں مدد کرنے پر چینی حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے۔اس موقع پر فریقین نے مستقبل میں معیشت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں مزید اضافہ پر اتفاق کیا۔ملاقات میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے مشیر خزانہ کو یقین دلایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ پر قابو پانے کے اقدامات میں چین کی حکومت پاکستان کی ہر طرح کی ممکنہ معاونت کرے گی۔ چین کی حکومت دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کی خواہاں ہے۔دریں اثناء چینی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو کے دوران پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان جلد کورونا وائرس کی وباء پر قابو پالے گا۔انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء عارضی چیلنج ہے جس پر پاکستان جلد قابو پا لے گا۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات کم ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题