تیر کو توڑ کر سندھ کو جوڑیں گے،شاہ محمود

Published on March 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ابتدا کراچی میں ہوئی، پیپلزپارٹی کی انتہا کراچی میں ہوگی، اندرون سندھ میں بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہاہوں۔سندھ حقوق مارچ قافلے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگ 15 سالہ پیپلزپارٹی کے اقتدار سے مایوس ہوچکے ہیں، 2023 سندھ کے عوام کا سال ہوگا اور سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بن سکتی ہے، سندھ حکومت بنیادی مسائل حل نہیں کرسکتی، کراچی کا کچرا سندھ حکومت سے اٹھتا نہیں اور یہ اسلام آباد فتح کرنے نکلے ہیں، پہلے سندھ کا آئینہ تو دیکھیں۔ انہوں نے بھٹو کی سیاست کو دفن، زر اورزرداری کی سیاست کو فروغ دیا، کراچی نے ایک خاموش انقلاب برپا کیا، سندھ میں لوٹ مار میں اضافہ ہوا، لیکن ہم تیر کو توڑ کر سندھ کو جوڑیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme