صدر مملکت کا مولا بخش چانڈیو کو ٹیلیفون ،خیریت دریافت کی

Published on June 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فون کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان و سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی خیریت دریافت کی ہے۔گذشتہ روز پی پی رہنما سمیت اٴْن کی فیملی کے چار افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔صدر پاکستان عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولا بخش چانڈیو سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مولابخش چانڈیو نے صدر پاکستان سے بزلہ سنجی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا شکریہ اسی بہانے آپ نے خیریت تودریافت کی۔صدر عارف علوی نے مولا بخش چانڈیو سے کہا کہ آپ شفیق دوست ہیں، بھائی ہیں، ہمیں آپ بہت عزیز ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ آپ بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مجھ سمیت فیملی کے چار افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ، بیٹا اور بہو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ اہلیہ کی ایک دوست بھی کورونا سے متاثر ہے، ان کا ہمارے گھر آنا جانا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes