سندھ حکومت کا سرکاری سکولوں میں آن لائن تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ

Published on June 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

کراچی(یواین پی) کورونا وائرس کے سبب سرکاری سکولوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ آن لائن پڑھ سکیں گے۔سیکریٹری تعلیم سندھ خالد حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہیں کہ کورونا وائرس کے باعث تعلیمی سلسلہ منقطع ہے۔ تاہم حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اب سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی۔سیکریٹری تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اضلاع کے ڈائریکٹرز کو 17 جون تک اساتذہ اور طلبہ کا ڈیٹا جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے جب تک حالات سازگار نہیں ہو جاتے، تعلیمی اداروں کو نہیں کھولا جائے گا۔اس بات کا اعلان صوبائی وزیر سعید غنی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 جون سے سکولز کھولنے کی بات درست نہیں ہے۔ جو خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی جائے گی۔صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی صوبے میں سخت لاک ڈاؤن کیا لیکن ہمارے خلاف اپوزیشن کو استعمال کیا گیا۔ ہم کورونا سے اور اپوزیشن سندھ حکومت سے لڑ رہی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme