کوئی قوم خواتین کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی،صادق سنجرانی

Published on March 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ خواتین نے ثابت کیا ہے کہ ملکی ترقی میں وہ مردوں سے کسی بھی شعبہ میں کم نہیں ہیں۔ خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں خواتین نے اپنا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے پاکستان کا نام اقوام عالم میں موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔ ہمیں خواتین کو شعبہ ہائے زندگی میں ایسا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کی بدولت انہیں کوآگے بڑھنے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دین اسلام نے خواتین کو وہ عزت واحترام دیا ہے جس کی وہ حقدار تھیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایک عورت ماں، بیٹی، بہن، بیوی ہر روپ میں اہم مقام رکھتی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہر میدان کھیل سے لے کر سیاست، تعلیم، قانون سازی اوردفاع سمیت ہر شعبے میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بلکہ ان سے ایک قد م آگے نظر آتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme