سعودی عرب میں مہلک کورونا وائرس کی دوسری لہر نہیں آئے گی

Published on June 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

ریاض (یواین پی) سعودی عرب میں مہلک کورونا وائرس کی دوسری لہر نہیں آئے گی کیونکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت ان ممالک میں زیادہ ہو گی جہاں وائرس سے بچاؤ کے تمام تر انتظامات ختم کر دیے گئے ہیں۔۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ہیلتھ کونسل کے ذیلی ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد العمار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو زیادہ متاثر نہیں کر سکے گی۔عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹر احمد العمار نے اپنے ان خیالات کا اظہار ٹوئیٹر پر جاری ایک ویڈیو بیان میں کیا۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر کو زیادہ خطرناک قرار دیے جانے سے سوشل میڈیا پر جاری بحث اور خدشات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کورونا کی دوسری لہر سے اس لیے محفوظ رہیں گے کیونکہ یہاں پر وائرس سے بچاؤ سے متعلق حفاظتی اقدامات کو فوری طور پر ختم نہیں کیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق ڈاکٹر احمد العمار نے اپنے بیان میں بتایا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی دوسری لہر کو ان ممالک کے لیے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے جن ممالک میں وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کو پہلی سے بھی زیادہ خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر رواں سال ستمبر میں آنے کا خدشہ ہے۔ ادارے کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ستمبر میں موسمی نزلہ و زکام کے ساتھ کورونا کا دوسرا حملہ ہوسکتا ہے جو زیادہ جان لیوا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog