کینائن ڈسٹیمپر

Published on June 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

تحریر: ڈاکٹر سنیل کمار لکھوانی
کتوں میں پائی جانے والی خطرناک بیماری
یہ وائرس سے پیدا ہونے والی کتوں کی ایک خطرناک بیماری ہے جو بیمار کتے سے تندرست کتے تک پہنچتی ہے۔ یہ مرض پوری دنیا میں پایا جاتا ہے۔ پالتو کتے اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں یا جہاں بہت سے کتے اکٹھے رہتے ہیں۔ یہ مرض اکثر موسم بہار اور موسم خزان میں پھیلتا ہے اور چھوٹی عمر والے جانور اس بیماری کے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
یہ وائرس نظام تنفس کے ذریعے جانور کے اندر پہنچ جاتا ہے۔ اس کا مخفی زمانہ ایک ہفتہ ہے۔ یہ وائرس ایک ہفتہ جانور کے اندر رہنے کے بعد علامات ظاہر کرتا ہے۔
علامات
اس وائرس کا زھریلا مادہ جسم کے مختلف اعضاء پر حملہ کرتا ہے۔ نئی تحقيقات کے مطابق جن اعضاء میں جو جراثیم پہلے سے موجود ہوتے ہیں وہ اس اعضاء کے دوسرے مرض بھی پیدا کرتے ہیں۔ اس لحاظ سے اس مرض کے چار بڑی قسمیں پائی جاتی ہیں۔
نظام تنفس کی علامات
اس میں زکام، کھانسی، نمونیا ہو جاتے ہیں۔ بخار، تیز نبض، ناک اور آنکھ سے گاڑھا پانی نکلنا، جانور چلنا پسند نہیں کرتا، درد کا اظہار کر کے چیخے مارتا ہے، قبض، اور بھوک نا لگنا۔
آنتوں کی علامات 
تیز بخار، بہت ساری پیاس، پہلے قبض بعد میں دست، مسوڑھوں اور لبوں کے اندر زخم ہو جاتے ہیں، دانتوں پر بھورے رنگ کا مواد جم جاتا ہے، آنتوں کی سوزش بڑھ کر بائیل ڈکٹس کا منہ بند ہو جاتا ہے۔ شدید یرقان ہو جاتا ہے۔ میوکس میمبرین زرد ہو جاتی ہے۔ کبھی کبھی زبان کی نوک پر زخم ہو جاتے ہیں اور موت واقع ہو جاتی ہے۔
جلد کی علامات
پیٹ پر دانوں کے اندر ملائم جگہ پر پیپ کے دانے بن جاتے ہیں۔ اور بخار بھی ہو جاتا ہے۔
اعصاب یعنی دماغ کی علامات 
بخار، دماغ کی سوزش، جسم میں جھٹکے، ہونٹ اوپر کی طرف کھینچے ہوئے، پچھلی ٹانگوں کا فالج، 30 سے 50 فیصد مارٹیلٹی ہوتی ہے۔
تشخیص
علامات کی بنیاد پر، مالک سے ہسٹری لے کر۔
علاج
یہ وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری ہے اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ لیکن بیکٹیریل انفیکشن سے بچنے کیلئے اینٹی بائیوٹک کا استعمال کریں۔ مخصوص علامات کا علاج ان کے مطابق کیا جاتا ہے۔
کنٹرول
اس کی ویکسینیشن اکیلے یا دوسری بیماریوں کی ویکسینیشن کے ساتھ دیں۔ جہاں بیماری عام پائی جاتی ہوں ان علاقوں میں سالانہ ویکسینیشن کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes