بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکبادپیش کرتا ہوں،نوازشریف

Published on December 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

لندن(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی ہے، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جےیوآئی ف نے20 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، حکمران جماعت صرف 13 سیٹیں جیت سکی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خیبر پختونخواہ میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جےیوآئی(ف) کی شاندار کامیابی پر میں مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اسی طرح خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جےیوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان کی پارٹی کی شاندار کارکردگی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme