خواہش ہے کہ شاہد آفریدی کورونا سے جلد صحتیاب ہو جائیں، گوتم گمبھیر

Published on June 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) سابق بھارتی بیٹسمین گوتم گمبھیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ شاہد آفریدی جلد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو جائیں۔تفصیل کے مطابق سابق انڈٰین کھلاڑی گوتم گمبھیر نے اپنے تلخ رویہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کسی کو بھی اس وائرس سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔اگرچہ میرے اور شاہد آفریدی کے درمیان سیاسی اختلافات ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ جلد از جلد اس مرض سے صحتیاب ہو جائیں۔دوسری جانب سابق جنوبی افریقی کھلاڑی ہرشل گبز نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں شاہد آفریدی کو مشکل حالات میں حوصلہ دیا ہے جبکہ بنگلا دیش کے کھلاڑی مشفق الرحیم نے بھی اپنی ٹویٹ میں ان کیلئے دعا کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes