اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کے احکامات کی روشنی میں محکمہ خوراک ضلع اوکاڑہ کی بڑی کاروائی۔ ضلع سے غیر قانونی گندم کی کی ایک بڑی کھیپ باہر لے جاتے ہوئے پکڑ لی گئی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے دو ٹرکوں میں موجود 600 بوری گندم قبضہ میں لیتے ہوئے دونوں ٹرکوں کو متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بند کرواتے ہوئے دو نوں ڈرائیورو ں سمیت گڈز ٹرانسپورٹ اڈے کے مالک کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت گندم کی ضلع سے باہر نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے محکمہ فوڈ کی زیر نگرانی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں محکمہ فوڈ اور پولیس کا عملہ ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے ضلع میں گندم کی نقل و حرکت کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے محکمہ فوڈ نے دوران چیکنگ بھومن شاہ روڈ اور حویلی کے علاقے سے دو ٹرکوں جن میں چھ سے بوری گندم لوڈ تھی اس کو ضلع سے باہر لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک ڈرائیور ساجداورراشدجبکہ رحمانی گڈز ٹرانسپورٹ اڈا کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ دونوں ڈرائیورز کو جیل بھجوا دیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف کے حکم پر سیکرٹری آر ٹی اے نے جس گڈز ٹرانسپورٹ اڈا سے گندم غیر قانونی طور پر بک کی گئی تھی اس کو بھی سیل کر دیا ہے ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف نے محکمہ فوڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کے احکامات کی روشنی میں محکمہ خوراک ضلع اوکاڑہ کی بڑی کاروائی








No Comments