کورونا وائرس میں مبتلا قومی ہیرو شاہد آفریدی کی طبعیت بہتر ہونے لگی

Published on June 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

کراچی(یواین پی) اپنے مداحوں کیلئے جاری ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میری صحت بارے کچھ چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں، میں الحمدللہ ٹھیک ہوں۔اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کچھ دن تکلیف میں گزرے تاہم جیسے جیسے وقت گزرتا رہا میری طبعیت میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔قومی ہیرو نے عوام سے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو بہت زیادہ سر پر چڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کسی بھی بیماری سے جب تک آپ خود نہیں لڑیں گے، اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دن میرے لیے بہت مشکل ہیں کیونکہ میں آئسولیٹ ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں سے مل نہیں سکا اور انھیں پیار نہیں کر پایا، انھیں اپنے سینے سے نہیں لگا پایا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题