گملوں ،چھتوں پر کھڑا ہونے والا پانی ڈینگی مچھر کے پھیلاﺅ کا سبب بن سکتا ہے ڈی سی اوکاڑہ

Published on June 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں لوگوں کو آگاہی دیں اپنے دفاتر ،سرکاری رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کوئی غفلت نہ کی جائے لوگوں کو بھی اپنے گھروں کو صاف رکھنے کے لئے ترغیب دی جائے اور اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ گھرو ں میں واٹر کولر ،فریج ،گملوں ،چھتوں پر کھڑا ہونے والا پانی ڈینگی مچھر کے پھیلاﺅ کا سبب بن سکتا ہے ہمیں اجتماعی طور پر انسدا ڈینگی کے لئے طے شدہ ایس او پیز پر عمل در آمد کرنا ہے تاکہ اس مرض سے بچا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواں ماہ ہفتہ وار چوتھی انسداد ڈینگی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ ضلع میں 417ہاٹ سپاٹس ہیں ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سرویلینس کا کام جاری ہے اور اس سلسلہ میں فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ہدائیت کی کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس سمیت تمام سرکاری دفاتر کا از سر نو معائنہ کیا جائے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کہیں پر بھی بارش کا پانی کھڑا نہ ہو کیونکہ کسی جگہ پر بھی صاف پانی کا کھڑا ہوانا ڈینگی کے لاروہ کی افزائش کے لئے بنیاد مہیا کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گوداموں ،تالابوں ،کارخانوں ،فیکٹریوں ،نرسریوں ،میرج ہالز،متروکہ عمارتوں ،مزاروں ،درباروں ،پارکس ،ہاسٹلز،سمیت تمام کاروباری مراکز کو متعلقہ محکمے چیک کریں کہ کہیں ڈینگی کے لارواہ کی افزائش کے لئے ماحول ساز گار تو نہیں ہے صاف پانی اور بارش کا پانی کہیں کھڑا نہ ہو ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں اور روزانہ کی بنیاد پر جن مقامات پر وہ ویکٹر سر ویلینس کا کام کر رہے ہیں اس کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں انسداد ڈینگی کے لئے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں اس سے متعلق مساجد میں اعلانات کروائے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes