تحریک انصاف کے اسد قیصر قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے نامزد

Published on August 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے اسد قیصر کو نامزد کردیا ہے۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر کے بطور امیدوار برائے سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کیا۔ شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اسد قیصر 5 سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题