مودی کا پڑوسیوں سے پنگا

Published on June 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

تحریر۔۔۔ مقصود انجم کمبوہ
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اپنے پڑوسیوں سے پنگے مہنگے پڑ گئے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پڑوسی ممالک سے ایسے پنگے ڈالے ہیں جو اس کا پیچھا نہیں چھوڑتے ۔ بھارتی اپوزیشن مودی کو سارا سارا دن کوستی رہتی ہے۔ جبکہ اس کے کانو ں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔چین سے ڈاھڈا پنگا ڈال رکھا ہے۔ اپنے فوجی مروا کے بھی اس کی غیرت نہیں جاگی چین نے لمبا چوڑا علاقہ قبضے میں لے لیا ہے۔سیاہ چین کی اہم راہوں پر چین نے قبضہ جما لیا ہے۔ لداخ کے علاوہ کئی ایک اہم علاقے چین کی گرفت میں آچکے ہیں۔ جب چاہے کشمیر کو بھارت سے الگ کر سکتا ہے۔ انسان ہونے کے ناطے چین بھارتی وزیراعظم پر خود برس رہا ہے۔ اسے دکھ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیریوں پر ایسے ایسے ظلم ڈھائے ہیں جس سے انسانیت کانپ اٹھتی ہے۔کشمیریوں کو کروناجیسی موزی وباءکی فضا میں گھروں میں قید کر رکھا ہے۔ یہا ں تک کہ ٹیلی فون جیسی سہولتوں سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ ہسپتالوں میں پڑے مریض اللہ کے سہارے جی رہے ہیں۔ ساری دنیا چینخ رہی ہے مگر مودی ظالم کو کسی کی پرواہ نہیں رہی وہ سمجھ رہا ہے۔ کہ اسے کوئی کچھ نہیں کہ سکتا وہ شب روز اپنے پڑوسیوں سے پنگے لے رہا ہے۔ نیپال بنگلہ دیش ، چین اورپاکستان کے ساتھ کسی نہ کسی صورت میںپنجہ آزمائی کے گر سوچتا رہتا ہے ۔ وہ مہا بھارت کے خواب دیکھ رہا ہے۔ حالانکہ اس کے پاس اتنے وسائل اور ہتھیار نہیں ہیں کہ وہ چین کے ساتھ پنجہ آزمائی کر سکے۔ چند روز بیشتر بھارتی فوج جو چین کے ساتھ ہاتھہ پائی کرنے کا منصوبہ لئے اندر جاپہنچی انکی چینی فوجوں نے بغیر اسلحہ کے ایسی درگت بنائی کہ وہ اپنا سامنہ لے کر رہ گئی۔ بھارتی میڈیا بتاتا ہے۔ 20فوجی مارے گئے ہیں جبکہ ذمہ دار ذرائع بتاتے ہیںکہ کم از کم 100فوجی اس بھڑپ میں لقمہ اجل بنے ہیں اس لڑائی میں امریکہ خود کودنے کو تیار نہیں ہے۔ امریکہ جانتا ہے۔ کہ وہ اس پرائی جنگ میںاپنا نقصان نہ کر بییٹھے ۔ وہ صرف لفاظی وار کر کے اپنا الو سیدھا کر رہا ہے۔ چین نے فیصلہ کر لیا ہے۔ کہ وہ بھارت کو ایسا سبق سیکھائے کہ رہتی دنیا تک اسے یادرہے ۔ بھارتی اپوزیشن کہ رہی ہے۔ کہ مودی جو پڑوسیوں سے پنگے لے رہا ہے۔ پورے بھارت کی تذلیل ہو رہی ہے۔ دنیا میں مودی نے بھارت کو بدنام کر رکھا ہے۔ پورے یورپ کو بھی بھارتی وزیر اعظم پر غصہ آرہا ہے۔ کہ وہ کم از کم اپنے پڑوسیوں سے تو بنا کررکھے ۔ اب وہ اپنی بدنامی کا داغ دھونے کے لئے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ حالا نکہ وہ پاکستانی فوج کا کچھ نہیںبگاڑ سکتا ۔ پاکستانی فوج 1971والی نہیں ہے۔ اب یہ ایک بڑی قوت بن چکی ہے۔ ویسے بھی پاکستانی فوج 1971کا بدلہ لینے کے لئے تیار کھڑی ہے۔ بھارتی اعلیٰ فوجی افسران کو بھی معلوم ہے۔ کہ بھارتی فوج پاکستان سے پنگا لے کر سو ائے رسوائی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اور یہ مودی کو بھی معلوم ہے۔ مگر پنگا لینا مودی کا شیوہ رہا ہے۔ اسے عزت بدنامی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ وہ پہلے بھی پنگا لے کر اپنی فضائی طاقت کا مزاق اڑا چکا ہے۔ فضائی فورس کے اعلیٰ افسران بھی پاکستانی فضائی اور نیوی طاقت کا نظارہ دیکھ چکے ہیں اور جان چکے ہیں کہ پاکستان سے پنگا بہت مہنگا پڑے گا اس لئے بہتر ہے کہ کام دھمکیوں سے آگے نہ بڑھایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes