دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے آر آر ایف اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

Published on June 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے آر آر ایف اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے ڈی آئی جی کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے انھیں جہنم واصل کرنے والے اہلکار کو تعریفی سند سمیت نقدی انعام بھی دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچیج پر آر آر ایف کی ایک کمپنی تعینات ہے جس میں 25 کمانڈوز تعینات ہوتے ہیں۔ آئی جی سندھ کو بھی مزید انعام کیلئے لکھ دیا گیا ہےخیال رہے کہ حملے کے پہلے 8 منٹ کے اندر رینجرز، پولیس اور پرائیویٹ گارڈ نے چاروں دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کو بلڈنگ کے داخلی راستے پر ہی روک لیا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے ناپاک مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog