فیصل آباد،الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی کے مزید 10مریض داخل

Published on September 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی کے مزید 10مریض داخل، آئسولیشن وارڈ میں علاج معالجہ جاری، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں میں رواں سال ریکارڈ اضافے کے باوجود ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بچاﺅ کیلئے آگاہی دینے، دیہی وشہری علاقوں میں پبلک مقامات، پارکوں میں سپرے کروانے میں ناکام رہی، شہری مچھروں کے کاٹنے کی غیر معیاری ادویات خریدنے پر مجبور، پرائیویٹ لیبارٹریوں پر مہنگے داموں ڈینگی کے ٹیسٹ ہونیکا سلسلہ بھی جاری، فیصل آباد کے بڑے سرکاری ہسپتالوں الائیڈ وسول ہسپتال میں ڈینگی مچھروں کے کاٹنے سے مریضوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ بھی ذمے داران کو خواب غفلت سے بیدار نہ کر سکا۔ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کی ٹیمیں شہریوں کو بچاﺅ کیلئے عملی طور پر حفاظتی اقدامات اٹھانے سے کتراتی رہیں بروقت ڈینگی لاروا کی تشخیص نہ ہونے سرویلنس ٹیموں کی سست روی اور افسران کی غفلت کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش عروج پر پہنچ گئی بارشوں‘ گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی بہتات سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا محکمہ صحت کی سروینس ٹیمیں افسران کو سوشل میڈیا کے ذریعے سب اچھا کی رپورٹ دیتی رہیں جبکہ افسران بھی ضلعی آفیسر کو کاغذی کارروائیوں سے ہی مطمئن کرتے رہے بدلتے موسم کے بعد ڈینگی مچھروں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا الائیڈ ہسپتال میں ڈینگی کے گزشتہ 24گھنٹوں میں 10مریض داخل ہوئے جس میں 8مشتبہ مریض شامل ہیں جبکہ 2کنفرم مریضوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes