بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Published on July 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارت کی سب سے بڑی ریاستوں میں سے ایک ریاست تامل ناڈو میں این ایل سی انڈیا لمیٹڈ کے پاورپلانٹ میں دھماکے سے کم ازکم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 11 مزدوروں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ رپورٹ کے مطابق دومہینوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے پاورپلانٹ کے پانچویں یونٹ میں دھماکا ہوا اور اس وقت مزدور پلانٹ کو دوبارہ فعال کررہے تھے۔این ایل سی کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوئے اور دیگر 16 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں چنئی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کی عمریں 25 سال سے 42 سال کے درمیان ہیں اور ان میں کنٹرکٹ پر کام کرنے والے ملازمین بھی شامل ہیں۔ متعدد زخمی 40 فیصد جھلس چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کے ترجمان گورو سوامی ناتھن نے خبرایجنسی کو بتایا کہ بوائلر فعال نہیں تھا لیکن ہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔ یونٹ میں آگ لگنے کے بعد دھماکا ہواجس سے مزدور اور کنٹرکٹ پر کام کرنے والے افراد زخمی ہوئے۔کمپنی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 17 ہے اور ان میں سے 16 زخمیوں کو نجی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ ایک زخمی کا علاج مقامی ہسپتال میں کیا جارہا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق 11 مزدوروں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور ان کا جسم 40 فیصد سے زیادہ جل گیا ہے۔بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے صدر اور وزیرداخلہ امیت شاہ نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ تامل ناڈو میں نیویلی پاورپلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر افسو ہوا اور تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes