موسمیاتی تبدیلیوںکے باعث اس سال سپر فلڈ کا امکان ہے ڈی سی ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر

Published on July 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

متعلقہ سرکاری محکمے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بارشوں سے قبل ضروری انتظامات مکمل کریں
ٹھٹھہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں مون سون کی ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق آج ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، لوکل گورنمینٹ، آبپاشی، ہائی وے، بلڈنگز، حیسکو، صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال سپر فلڈ کا امکان ہے اس لئے تمام متعلقہ سرکاری محکمے اپنی اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے بارشوں سے قبل ضروری انتظامات مکمل کریں تاکہ کسی بھی امکانی نا خوشگوار صورتحال سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے لوکل گورنمینٹ، پبلک ہیلتھ انجیئرنگ و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام متعلقہ مشینری کو فعال رکھیں جبکہ شہروں میں نکاسی کے نظام میں بہتری لائیں اور نالوں کی صفائی سمیت پینے کے پانی و نکاسی کی ٹوٹی ہوئی لائینوں کی مرمت کو یقینی بنائیں تاکہ بارشوں کا پانی سڑکوں پر جمع نہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ شہروں اور دیہاتوں کے نشیبی علاقوں سے بارشوں کے پانی کی نکاسی کیلئے ڈی واٹرنگ مشینوں کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ یا کسی فنی خرابی کی صورت میں مشینیں چلانے کیلئے اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题