لاہور گرمی کی شدت کم ہوگئی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ شروع، بارش کا امکان

Published on July 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

لاہور(یواین پی) محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہوا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم رات بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ہفتے کے روز بھی ان علاقوں میں ابر کرم برسنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور جنوبی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔چکوال 10، پارا چنار 05، کالام 03، میر کھانی، دیر 02، بونجی 03، سکردو، استور 02، گلگت، بگروٹ 01، خضدار 03 اور لسبیلہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes