احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ: سیاسی اور عسکری قیادت کی شدید مذمت

Published on May 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی )وزیرِاعظم، نواز شریف اور شہباز شریف نے احسن اقبال سے رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔ صدر ممنون حسین، عمران خان، آصف زرداری اور بلاول سمیت سیاسی رہنماؤں نے وزیرِ داخلہ پر حملے کی مذمت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیگی رہنما کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔صدرِ مملکت ممنون حسین نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کی دعا اور اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے رابطہ کر کے احسن اقبال کی صحت یابی کیلئے دعا کی، انہوں نے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے احسن اقبال کو فون کر کے خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی احسن اقبال سے رابطہ کیا اور تحقیقات کی خود مانیٹرنگ کا اعلان کر دیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی وزیرِ داخلہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور احسن اقبال کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی حملے کی مذمت کی۔ آصف زرداری نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیدیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنا ہو گا۔
بلاول بھٹو نے ریاست پر حملہ قرار دیدیا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں کہ الیکشن سے پہلے سیکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ چودھری برادران نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ سراج الحق نے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دے دیا۔ قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان سمیت دوسرے رہنماؤں نے حملے کی شدید مذمت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes