وفاقی حکوممت گڈگورننس کیلئے پنجاب سے تعاون جاری رکھے گی، عمران خان

Published on July 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکوممت گڈ گورننس کیلئے پنجاب سے تعاون جاری رکھے گی، نیا بلدیاتی قانون منظور کرکے حقیقی تبدیلی کا خواب پورا کرنے میں کامیاب معاون ثابت ہوگا، تمام محکمے اورادارے عوام کو پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی تھنک ٹینک ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا کے باعث معاشی نقصان کا جائزہ لیا گیا اور معیشت کو اٹھانے کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے عالمی معیشت اور پاکستانی معیشت پر منفی اثر پڑا۔مشکل وقت میں معیشت کی بہتری کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔معاشی نمو کیلئے آؤٹ آف دی باکس حل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح یہ ہے کہ ایسی حکمت عملی بنائی جائے جس سے عوام محفوظ ہوں اور غریب طبقات کو مالی امداد کی فراہمی ترجیح ہے۔ احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔ احساس پروگرام سے غربت میں کمی آئے گی۔ تعمیراتی پیکج کا مقصد غریبوں کیلئے سستی رہائش کیلئے مواقع فراہم کرنا ہے اور معاشی پہیہ چلانا ہے۔تعمیرات کے پیکج سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ مزید برآں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اجلاس میں بینکنگ اور فنانس سیکٹر میں بھی تبدیلی لانے پر گفتگو ہوئی۔ عوام کو دی جانے والی سبسڈی کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ اسی طرح حفیظ شیخ نے اپنے ایک اور بیان میں مزید کہا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے اے ایم ایل اور سی ایف ٹی رجیم کو مزید مؤثر بنا کر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنا رہا ہے۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 14 نکات پر عمل کرچکا ہے جبکہ بقیہ 13 پر بھی عملدآمد میں پیش رفت ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy