انشاء اللہ ہم پاکستان کو خوشحال بنائیں گے: چوہدری محمدسرور

Published on July 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

لاہور(یواین پی)گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سےوفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈر(ر)اعجاز شاہ کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دیامربھاشاڈیم پرتعمیرات کاآغاز حکومت کا تاریخی اقدام ہے‘انشاء اللہ ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈر(ر) اعجاز شاہ نے گور نر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے جس میں سیاسی و حکومتی اموراور کورونا کے خلاف اقدامات بارے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی حکومت کی اولین تر جیح ہے ،کوئی جتنا بھر مر ضی طاقتوار ہو وہ احتساب سے بچے نہیں سکے گا ،ہم نے ملک کو کر پشن کے ناسور سمیت تمام مسائل سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے ،ملکی ترقی اور خوشحالی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،اپوزیشن کو بھی چاہیے وہ پار لیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کر ے۔انہوں نے کہا کہ کو روناکی وجہ سے پاکستان کو معاشی کیساتھ دیگر چیلنجز کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل اقدامات کر رہی ہے، ہم نے پنجاب میں فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں کو بھر پور سپورٹ کیا ہے، کوئی شک نہیں کہ کورونا کیخلاف جنگ کسی ایک حکومت یا سیاسی جماعت کی نہیں 22کروڑ پاکستانیوں کی جنگ ہے اور ہم سب نے ملکر کورونا کیخلاف جنگ میں کامیاب ہونا ہے عوام کو چاہیے وہ عید پر کورونا کے ایس اوپیزپر عملددرآمد کو ہر صورتحال یقینی بنائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy