کراچی میں جیالے بھی کے الیکٹرک کے خلاف سڑکوں پر آ گئے

Published on July 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

کراچی(یواین پی) لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی۔ پریس کلب کے باہر کارکنوں نے کے الیکٹرک کیخلاف مظاہرہ کیا۔کارکنوں سے خطاب میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے الزام عائد کیا کہ الیکشن مہم میں عارف نقوی نے تحریک انصاف کو فنڈنگ کی، اسی لیے وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو کچھ نہیں کہتی۔وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے ابھی تک اپنا سسٹم اپ گریڈ نہیں کیا جبکہ اس مد میں اربوں روپے ہضم کر چکی ہے۔ کے الیکٹرک کو سبق پاکستان پیپلزپارٹی سکھائے گی۔ پی ٹی آئی کی نالائق حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرنے والے ہیں۔ ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme