حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات دعا کیساتھ اختتام پذیر

Published on December 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 827)      No Comments

1
لاہور (یو این پی) برصغیر پاک وہند میں کفر کے اندھیروں میں اسلام کی روشنی پھیلانے والے حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔حضرت داتا گنج بخش کے نو سو بہترویں عرس مبارک کے آخری روز رونقیں عروج پر رہیں، زائرین کی تعداد پہلے دو روز سے بھی زیادہ رہی۔ مسجد داتا دربار میں محافل قرأت ونعت کے ساتھ ساتھ روحانی وتبلیغی اجتماعات کا سلسلہ جاری رہا جس میں ملک بھر کے آستانوں کے سجادہ نشین، علمائے کرام ومشائخ عظام نے تصوف اور اولیائے کرام کی تعلیمات سمیت مختلف موضوعات پر خطابات کیے۔ درود وسلام کی محفلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔داتا دربار پر حاضری کیلئے آئے عقیدت مندوں میں سے کسی نے مزارشریف پر چادر پوشی کی تو کوئی عبادت میں مصروف رہا۔ کئی زائرین ٹولیوں کی شکل میں نعتیہ وعارفانہ کلام اور منقبت وسلام کے نذرانے پیش کرتے رہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes