انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹر خوشدل شاہ تشویش ناک انجری کا شکار ہوگئے

Published on July 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

لندن(یواین پی) انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹر خوشدل شاہ تشویش ناک انجری کا شکار ہوگئے، انگوٹھے کی انجری کے باعث آل راونڈر اگلے کئی ہفتے کرکٹ کھیلنے سے محروم رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلش ٹیم کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی پریشان کا شکار ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے ہمراہ موجود آل راونڈر خوشدل شاہ تشویش ناک انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔پریکٹس میچ کے دوران خوشدل شاہ ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔ ان کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا ہے، جس کے باعث اب وہ اگلے کئی ہفتے تک کھیل کے میدانوں سے دور رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پی سی بی کا طبی عملہ خوشدل شاہ کی انجری کی نوعیت کا جائزہ لے رہا ہے۔ ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ خوشدل شاہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیل پائیں گے یا نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، جس کا اختتام ستمبر میں ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy