ہواوے کا امجد صابری کے اہل خانہ کیلئے انتہائی شاندار اعلان

Published on June 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

539147-channel-1466593112-654-640x480
لاہور(یواین پی) موبائل فون بنانے والی کمپنی ’ہواوے‘ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے معروف قوال امجد صابری کے بچوں کیلئے انتہائی شاندار اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہواوے نے امجد صابری کے بچوں کی مستقبل میں تعلیم کے حوالے سے تمام تر اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ امجد صابری کے اچانک انتقال کے باعث ان کے بچوں کو پڑھائی کے حوالے سے کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ تجویز 23 جون کو افطاری کے موقع پر ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو کمپنی کے ایک ملازم کی جانب سے دی گئی۔ ہواوے کے چیف ایگزیکٹو نے اس تجویز کو انتہائی شاندار سمجھتے ہوئے فوری طور پر بغیر وقت ضائع کیے امجد صابری کے بچوں کی تعلیم کا تمام تر خرچہ اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف بھی معروف قوال امجد صابری کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات حکومت کی جانب سے اٹھانے اور اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر چکے ہیں۔ امجد صابری کی شہادت پر ملک بھر میں افسوس کی لہر دوڑ گئی اور ان کے چاہنے والوں نے ان کی یاد میں شمعیں روشن کر کے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题