کسی فورم پر لیبر پارٹی نے کشمیروں کے حق میں کام نہیں کیاچوہدری زراعت

Published on July 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

تمام کونسلر اورممبر شپ ہولڈر گلوبل پاکستان سپریم کونسل کا ساتھ دیں،ٹیلی فونک گفتگو
اوکاڑہ(یو این پی )گلوبل پاکستان کشمیر سپریم کونسل لندن کی ایڈوائزری کمیٹی کے وائس چیئرمین چوہدری زراعت نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی برطانیہ میں عوامی منشور پر عمل کرتے ہوئے برسرے اقتدار بھی رہی ہے کشمیری وپاکستانی لیبر پارٹی کے سپورٹرو ممبر بھی ہیں پچاس سال سے لیبرپارٹی کے ساتھ وابستگی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا شروع سے یہ کہتے آرہے ہیں ہم کشمیر کے فورم پر آواز اٹھارہے ہیں جب کہ کسی فورم پر لیبر پارٹی نے کشمیروں کے حق میں کام نہیں کیااب لیبر پارٹی میں نیا لیڈر آگیا ہے کیری سٹومیر نے جو بیان دیا کشمیروں کے لیے نہایت افسوس ناک ہے لندن کے اندر ایک میٹنگ میں کہاگیا کہ کشمیروں سے ہماری کوئی وابستگی رشتہ نہیں ہے کوئی مفاد نہیں ہے لیبر پارٹی لیڈر نے انسانی حقوق کی خلاف وارزی کی ہے جو یورپین ایسوسی ایشن کی تمام تنظیموں کی سالہا سال محنت کی انسانی حقوق کے لیے کام کیا ہے اس لحاظ سے ان کی ریسرچ کو مسترد کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کشمیری بھائیوں کی محنت کوبھی سوالیہ نشان بنایا ہے پانچ اگست کو ہم یوم سیاہ منا رہے ہیں کشمیری اورپاکستانی مل کر مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام کونسلر اورممبر شپ ہولڈر گلوبل پاکستان سپریم کونسل کا ساتھ دیں کشمیری وپاکستانی بھائی لیبر پارٹی سے دستبردار ہوں ہماری پاس یہ آخری حل ہے برطانیہ میں اورکوئی دوسری پارٹی نہیں ہے جو اوپن کشمیر فورم کے حوالہ سے ہماری مدد کرے ہمیں پچاس سال سے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے ان لوگوں سے میں اپیل کرتا ہوں کہ پوری دنیا کے اندر جو ممبر ہیں لیبر پارٹی کے پاکستانی وکشمیری وہ اپنی اپنی وارڈشہر میں احتجاج ریکارڈ کروائے لیبر پارٹی کو پتہ چل جائے کشمیروں کی جدوجہد میں نیاموڑ آ گیاہے انسانی حقوق کے پاسدارلیبرپارٹی کو انقلاب کااحساس ہو گاکہ انقلاب کیا ہے؟؟ ہم1.8ملین کشمیری وپاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں پانچ اگست کو بلیک ڈے پر ہم لیبر پارٹی سے مکمل بائیکاٹ و احتجاج کا اعلان کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题