اسحاق ڈار کی امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات، کولیشن سپورٹ فنڈ پر تبادلہ خیال

Published on February 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کی ہے جس میں کولیشن سپورٹ فنڈ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے رچرڈ اولسن سے ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف ملنے والے کولیشن سپورٹ فنڈ پر امریکی سفیر کو اعتماد میں لیا اور اس ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان کو جانوروں کی امریکہ درآمد کی اجازت بھی دے دی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈرگ پالیسی پر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات ہوگئی ہے اور آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائیں گا بلکہ ان کی مزید مدد کی جائے گی۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستانی معیشیت میں بہتری ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy