سترہ مقامات پر مجموعی طور پر 902 گائے اور 546 بکروں کی قربانی کی حامد اطہر ملک

Published on August 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

الخدمت فائونڈیشن نے قربانی فی سبیل اللہ پراجیکٹ کے تحت 9200 خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا
اسلام آباد(یواین پی) الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد نے کمیونٹی سروسز پروگرام کے تحت قربانی فی سبیل اللہ اور اجتماعی قربانی پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد میں 17 مقامات پر مجموعی طور پر 902 گائے اور 546 بکروں کی قربانی کی۔ حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فاﺅنڈیشن اسلام آباد نے کہا ہے کہ الخدمت فاﺅنڈیشن اسلام آبادنے قربانی فی سبیل اللہ اسکیم کے تحت 9200 خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا گیا۔ اجتماعی قربانی میں 5000 افراد نے الخدمت اسلام آباد پر اعتماد کرتے ہوئے حصہ لیا جنہیں ان کے حصے کا گوشت محفوظ پیکنگ میں دے دیا گیاالخدمت فاﺅنڈیشن اِس عید الاضحی پر مصیبت زدہ اور دور دراز پسماندہ علاقوں میں قربانی فی سبیل اللہ کا گوشت پہنچایاالخدمت فاﺅنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہاہے کہ قربانی پراجیکٹ الخدمت فاﺅنڈیشن کی سماجی خدمات کا ایک اہم حصہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme