پہلا ٹیسٹ، پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنا لیے

Published on August 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

اولڈ ٹریفورڈ (یواین پی ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 139رنز سکور کرلیے ۔ انگلینڈ نے کورونا وائرس کے سائے میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی اور اب پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جارہا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، عابد علی صرف 16 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے، انہیں جوفرا آرچر نے کلین بولڈ کیا جس کے بعد کپتان اظہر علی بیٹنگ کے لیے آئے، کرس ووکس نے انہیں کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا۔43رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد شان مسعود کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے اور دونوں کھلاڑی اب تک تیسری وکٹ کے لیے 96رنز جوڑ کر سکور 139 رنز بنا چکے ہیں۔پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے ہیں، شان مسعود 46 اور بابر اعظم 69 رنز پر کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ اظہر علی نے کہا کہ ہم دو سپنرز اور تین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، شاداب خان بحیثیت آل راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes