اگر لبنان زوال کا شکار ہوتا ہے تو لاکھوں مہاجرین یورپ کا رخ کریں گے: جبران باسیل

Published on August 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

بیروت (یواین پی) اگر لبنان زوال کا شکار ہوتا ہے تو لاکھوں مہاجرین یورپ کا رخ کریں گے۔ ہم ناجائز جنگوں کی وجہ سے بیس لاکھ مہاجرین اور اپنی سرزمین پر بے گھر ہونے کی حقیقت کو بھولے نہیں۔ تفصیلات کے مطابق لبنان کی سب سے بڑی مسیحی پارٹی کے سربراہ اور صدر کے داماد جبران باسیل نے فرانسیسی صدر میکرون کو خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان زوال کا شکار ہو جاتا ہے تو مہاجرین کا رخ آپ کی جانب ہوگا۔خبر ایجنسی کے مطابق جبران باسیل نے فرانسیسی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے ان کو خبردار کیا ہے کہ وہ تمام تارکین وطن جن کو لبنان خندہ پیشانی کے ساتھ خوش آمدید کہہ رہا ہے وہ لبنان کے زوال کی صورت میں یورپ کا رخ کر سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ لبنان میں اس وقت 15 لاکھ کے قریب شامی مہاجرین جبکہ 4 لاکھ کے قریب فلسطینی تارکین وطن موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog