ڈی سی اووہاڑی جواد اکرم کی صدار ت میں مارچ میں ہونے والے فلاور شو کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد

Published on February 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

24-2-2015 Flower Show Meeting
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم کی صدار ت میں مارچ میں ہونے والے فلاور شو کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہو ا جس میں فلاور شو کو چاندنی پارک کی بجائے اس مرتبہ وائلڈ لائف پارک میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلا س میں تمام شرکاء نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وائلڈ لائف پارک میں سیکیورٹی کے حوالہ سے بہتر انتظامات کر نا ممکن ہیں اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی میں بھی کوئی خلل نہ آئیگا جبکہ چاندنی پارک میں فلاور شو کے انعقاد سے ہسپتال کو جانے والے راستہ میں رش کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہے اور پارکنگ کے لیے بھی مناسب جگہ موجو د نہ ہونے سے فلاور شو دیکھنے کے لیے آنے والوں کو مشکلات کا سامنارہتا ہے فلاور شو میں رنگا رنگ پھول سجانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے ادبی ذوق کی تسکین کے لیے محفل مشاعرہ اور بچوں کی تفریح کے لیے سرکس کے اہتمام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اسی طرح ایک میڈیا ہاؤس کے تعاون سے کلچرل شو بھی منعقد کیا جائیگا فلاور شو کے دوران شہریوں میں بھی پھولوں کی آرائش کے مقابلے کرائے جائینگے اور شہری اپنے لان پھولوں سے سجا کر ان مقابلوں میں شرکت کر سکتے ہیں اس کے لیے ای ڈی او زراعت شہزاد صابر کی سربراہی میں کمیٹی مقرر کر دی گئی ہے مقابلے میں شرکت کے خواہش مند شہری ای ڈی او زراعت یا ڈی او زراعت کے دفتر میں اپنا نام کھوا سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy