فیصل واوڈا کا رکشہ جلنے والے ڈرائیور کو مالی امداد اور نیا رکشہ دلوانے کا وعدہ

Published on August 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

کراچی (یواین پی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے انسانی ہمدردی کے ناطے رکشہ جلنے والے ڈرائیور کی مالی امداد کے ساتھ نیا رکشہ دلوانے کا اعلان کردیا۔ غریب شہری کا رکشہ اچانک آگ لگنے سے مکمل جل گیا تھا، فیصل واوڈا واقعہ دیکھ کر رُک گئے اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں ایک رکشہ کو اچانک آگ لگ گئی جس سے رکشہ مکمل طور جل گیا۔اسی دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا وہاں سے گزر رہے تھے کہ رکشے کو جلتا دیکھ کر وہاں رُک گئے اور آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ جنہوں نے وہاں پر آکر آگ بجھائی۔ فیصل واوڈا نے رکشہ ڈرائیور سے اظہار افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔غریب شہری اپنا رکشہ مکمل جلتے اور روزگار کا ذریعہ ختم ہوتے دیکھ کر شدید غم مین مبتلا ہوگیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے رکشہ ڈرائیور سے اظہار افسوس کیا مالی امداد دینے سمیت نیا رکشہ دلوانے کا بھی وعدہ کیا۔ جس پر رکشہ ڈرائیور کی رکتی ہوئی سانسوں میں زندگی کی سانس لوٹ آئی۔ سوشل میڈیا ٹیم فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات فیصل بھائی نے سفر کرتے ہوئے راستہ میں ایک غریب آدمی کے رکشہ کو حادثے کا شکار ہونے کے بعد جلتا ہوا پایا۔ جس پر فیصل بھائی نے فوری اپنے ذاتی خرچ پر اس رکشہ کو بلکل نیا تیار کرنے کے لیے رقم دی اور غریب رکشہ ڈرائیورکی بھی مالی معاونت کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes