نگراں وزیراعظم کیلئے فخرامام اور رضا ربانی کے نام زیرغور

Published on March 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکا سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ٹیلیفونک کیا اور نگراں وزیراعظم کیلئے مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کے درمیان رابطے میں نگراں وزیراعظم کیلئے فخرامام اور رضا ربانی کے نام زیرغور آئے جبکہ عشرت حسین اورانجینئر شوکت اللہ کے ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نگراں وزیراعظم کے ناموں کا حتمی فیصلہ نوازشریف اور آصف زرداری کریں گے ،تاہم اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کی خواہش کو بھی سامنے رکھیں گے، دونوں رہنماﺅں میں اسلام آباد میں ملاقات کا جلد امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes