متحدہ عرب امارات: کورونا وائرس نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی جانیں لے لیں

Published on August 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

ابوظہبی (یواین پی) متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی جانیں لے لیں۔ امارات میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 370 ہو گئی ہے جن میں سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں جو 12 دنوں کے دوران مہلک وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے دوران متحدہ عرب امارات سے ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک ہی خاندان کے 5 افراد مہلک کورونا وائرس کا شکار بن کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔خلیج ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر محمد العُراقی نے بتایا ہے کہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جن میں شوہر، بیوی، ان کی بیٹی اور خاندان دیگر 2 افراد شامل ہیں وہ باری باری کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد العُراقی کا کہنا تھا کہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا موت کا شکار ہو جانا تباہ کن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موت کا شکار ہونے والے خاندان میں وائرس ممکنہ طور پر ان کے والد نے پھیلایا جو کہ ایک کار واش سینٹر سے واپس آنے پر بیمار ہو گئے تھے۔ العُراقی کے مطابق کار سینٹر پر کار واش کروانے کی غرض سے وہ کافی دیر تک پارکنگ یارڈ میں کھڑے رہے جہاں سے وائرس کا شکار ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جب گاڑی واش کروانے کے بعد گھر آئے تو ان کے کچھ رشتہ دار بچوں سے ملنے آئے ہوئے تھے۔کچھ دیر بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں فوراََ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes