پاکستان کی تاریخ کی پہلی دستاویزی فلم ”عظمت کا نشان“ یوم دفاع کے موقع پر ریلیز

Published on September 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

کراچی(یو این پی) پاکستان کی تاریخ کی پہلی دستاویزی فلم ”عظمت کا نشاں“راشد منہاس شہید(نشان حیدر) یوم دفاع کے موقع پرپر سوشل میڈیا پر ریلیز کر دی گئی جس کے میزبان شگفتہ یاسمین اور طلال فرحت ہیں مرکزی خیال، اسکرپٹ، ہدایت و پیشکش طلال فرحت کی ہے یہ دستاویزی فلم پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز”نشان حیدر“ حاصل کرنے والے پہلے کم عمر پائلٹ آفیسر راشد منہاس (شہید)کی زندگی پر مبنی ہے پہلی بار پاکستان کی تاریخ میں وہ حالات و واقعات، یادیں اور وہ تحریریں دکھائیں گئیں جو پہلے کبھی تفصیل سے نہیں دکھائی گئیں ان لوگوں کو بھی اس پروگرام کا حصہ بنایا جوان کے قریب رہ چکے ہیں جن میں ان کی والدہ، بھائی، بہن، بھابھی اور ان کے قریب دوست جنہوں نے راشد منہاس کے ساتھ زندگی کے خوبصورت ایام گزارے دستاویزی فلممودیکھنے کے بعد لوگوں نے اسے ایک خوبصورت ریسرچ پر مبنی پروگرام قرار دیا جو آج تک نہیں بنایا گیا ان کے کہنے کے مطابق راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کرکے قوم کے لیے ایک ایسی مثال قائم کی، جس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی، عظمت کا نشاں“صدیوں تک دیکھنے والوں کی یادوں میں تازہ رہے گا اورہر پاکستانی اس کاوش کو ضرور سرہائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题